میرانشاہ میں خفیہ آپریشن کے دوران میجر سمیت 2 فوجی جوان شہید

میرانشاہ میں سکیورٹی فورسزکے خفیہ آپریشن کے دوران میجرسمیت2 فوجی جوان شہید ہوگئے جبکہ ایک دہشت گرد کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسزنےخفیہ اطلاعات پر خیبرپختونخوا کےضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں آپریشن کیا۔اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد کو جہنم واصل جبکہ میجرسمیت2 فوجی جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق شہید سپاہی27 سالہ محمدعارف ساہیوال کے رہائشی تھے جبکہ شہید 29 سالہ میجرعامرعزیزکا تعلق سرگودھا سے ہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق فوجی جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں،سکیورٹی فورسزدہشتگردی کی لعنت کےخاتمےکیلئےپُرعزم ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/JmkEcQh

No comments:

Post a Comment

6 New Books We Recommend This Week

By Unknown Author from NYT Books https://ift.tt/R8wDiBs