
By BY DERRICK BRYSON TAYLOR AND REMY TUMIN from NYT U.S. https://ift.tt/qfORF8d


چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان کیلئے آج اسلام آباد میں پیشیوں کا دن ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پرعمران خان کو نیب راولپنڈی کے دفتر پہنچ کر ایک سو نوے ملین پاؤنڈز کی مبینہ کرپشن کیس شامل تفتیش ہونا ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت بھی جائیں گے، جبکہ بائیو میٹرک کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی پیش ہونے کا امکان ہے۔
نیب کی تحقیقاتی ٹیم عمران خان خان سے ایک سو نوے ملین پاؤنڈز کی بحریہ ٹاؤن کے ساتھ مبینہ غیر قانونی سیٹلمنٹ سے متعلق پوچھ گچھ کرے گی ، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی سے تمام فیملی اثاثوں ، بینک کھاتوں اور لین دین کی تفصیلات بھی طلب کر رکھی ہیں ۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے اُنہیں شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا تھا ۔
اس کے علاوہ اسلام آباد پہنچ کرعمران خان دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کیلئے انسداد دہشتگردی عدالت میں بھی پیش ہوں گے ۔جبکہ نئے مقدمات میں نئی ضمانتوں کی دخواستوں کے سلسلے میں بائیو میٹرک کروانے کیلئے عمران خان کے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچنے کا بھی امکان ہے۔


پاکستان تحریک انصاف کے صدراورسابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کے پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی نے دوران تفتیش اپنی کرپشن سے متعلق سب اگل دیا جبکہ گجرات زون کے ٹھیکوں میں غیر معمولی گھپلوںاور پوسٹنگ ٹرانسفر کےعوض رشوت اورکمیشن کی مد میں کروڑوں وصول کئے ۔
بطور پرنسپل سیکریٹری بنائے گئےمحمد خان بھٹی کے خفیہ اثاثے سامنے آئے ہیں،دوران تفتیش محمد خان بھٹی کے انکشافات پر اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی ایک شوگر مل سے دس کروڑ روپے کی چینی پکڑلی جبکہ سندھ میں گھوٹکی شوگر مل سے 28 کروڑ مالیت کی چینی ضبط کی۔
محکمہ اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق محمد خان بھٹی نے خود نشاندہی کروائی، یہ تمام سٹاک اسی کرپشن کی کمائی سے بنایا گیا تھا،محمد خان بھٹی کے خلاف اینٹی کرپشن گوجرانوالہ سرکل میں درج مقدمہ میں کارروائی جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے اینٹی کرپشن کے ڈی جی سہیل ظفر چٹھہ کو کرپشن کے خلاف فری ہینڈ دیا ہے، محکمہ مواصلات اورورکس میں کالی بھیڑوں کے خلاف جلد مزید کارروائیوں کا امکان ہے۔

By Victoria Kim from NYT World https://ift.tt/Cf3tZIK