پیٹرول اور ڈیزل 10روپے فی لیٹر سستا، نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کردی، وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب میں اعلان کے بعد وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر جبکہ بجلی کی قیمت میں 5 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا تھا، ساتھ ہی ملک میں 5 سے 10 سال میں 10 ڈیم تیار کرنے کا بھی کہا تھا، جس سے بجلی کی قلت پر قابو پایا جاسکے گا۔

مزید جانیے: وزیراعظم کا پیٹرول اور بجلی کی قیمت میں کمی کااعلان

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، جس کے مطابق پیٹرول 10 روپے کمی کے بعد 149 روپے 86 پیسے اور ڈیزل 10 روپے سستا ہوکر 144 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مٹی کا تیل ایک روپے اور لائٹ ڈیزل 5.66 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا مٹی کے تیل کی نئی قیمت 125.56 روپے اور لائٹ ڈیزل 118.31 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاع آج رات (یکم مارچ) 12 بجے سے آئندہ 15 روز کیلئے ہوگا۔



from SAMAA https://ift.tt/aUedkRK

No comments:

Post a Comment

6 New Books We Recommend This Week

By Unknown Author from NYT Books https://ift.tt/R8wDiBs