فلم میں مریم نواز کا کردارملا توضرور کروںگی، صنم سعید


معروف اداکارہ صنم سعید نے کہا ہے کہ اگر میری رنگت پر کسی نے اعتراض نہیں کیا تو وہ مریم نواز کا کردار بھی ادا کرلوں گی۔

صنم سعید حال ہی میں ساتھی اداکار محب مرزا کے ہمراہ جیو نیوز کے پروگرام جشن کرکٹ میں شریک ہوئیں، پروگرام میں اداکارہ صنم سعید سے پوچھا گیا کہ وہ فلم میں مریم نواز کا کردار ادا کرلیں گی توانہوں نے اگر ان کی رنگت پر کسی نے اعتراض نہیں کیا تو وہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کردار بھی ادا کرلیں گی، تاہم ساتھ ہی کہا کہ مگر اس کے لیے فلم بنانے والوں کو کسی اور کو تلاش کرنا پڑے گا۔

تاہم اسی دوران محب مرزا نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ مذکورہ کردار کے لیے رنگت گوری کرنے والا انجکشن لگوائیں گی؟ جس پر اداکارہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ مریم نواز کے کردار کے لیے انجکشن لگوا لیں گی یا پھر میک اپ کی مدد سے وہ گوری بن جائیں گی۔

اداکارہ کا کہناتھاکہ میں سیاست میں بالکل دلچسپی نہیں رکھتی البتہ ممکن ہے کہ عمران خان میری دعاؤں سے ہی وزیراعظم بنے ہوں کیوں کہ میں نے کافی دعائیں کی تھیں کہ پچھلے وزرائے اعظم کے مقابلے میں ایک سچا اور سیدھا سادہ انسان وزیر اعظم بنے اور یہ دعا قبول ہوگئی۔اداکارہ صنم سعید نے مزید کہا کہ مستقبل میں جو اس ملک کے لیے اچھا ہو بس وہی اقتدار میں آئے۔

اس سے قبل گزشتہ دنوں اسی پروگرام میں اداکار نبیل ظفر نے ملکی حکومت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے گزشتہ دو الیکشن سے پاکستان تحریکِ انصاف کو ہی ووٹ دے رہا ہوں، عمران خان کی کارکردگی سے بالکل مایوس نہیں ہوں، مجھے اب بھی ان سے ہی امید ہے۔

تاہم جب ان سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے کردار کو فلم میں نبھانے سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے انکار کردیا۔



from SAMAA https://ift.tt/NMS4LTn

No comments:

Post a Comment

6 New Books We Recommend This Week

By Unknown Author from NYT Books https://ift.tt/R8wDiBs