لہنگا بروقت سلائی نہ کرنے پر خاتون صارف عدالت پہنچ گئی، ڈيزائنر کے خلاف پچپن لاکھ اسی ہزارروپے ہرجانے کا دعویٰ کر ديا۔
خاتون نے اپنی درخواست ميں موقف اپنايا ہے کہ بيٹی کی شادی کيلئے لاہور کے ايک ڈيزائنر کو لہنگا، میکسی اورپارٹی ڈریس کا آرڈردیا، جس کے ليے شادی سے پہلے کا دن مقرر ہوا ليکن وقت پر لہنگا نہ ملا جس سے ذہني کوفت کا سامنا رہا اور مجبوري ميں کہيں اور سے تين لاکھ روپے کا لہنگا خريدنا پڑے۔
درخواستگزار نے استدا کی کہ عدالت ڈيزائنر کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے جس پر صارف عدالت نے ڈیزائنر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چوبيس مارچ کو طلب کر لیا۔
from SAMAA https://ift.tt/TaReA5x
No comments:
Post a Comment