فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو مزید جون تک گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کا نام 2018ء سے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل ہے جس سے نکلنے کیلئے اسے کئی اہداف دیئے گئے تھے۔ حماد اظہر کہنا تھا کہ پاکستان اکثر اہداف پورے کرچکا ہے۔
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس پیرس میں جاری تھا جس کا آج آخری روز تھا، پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے دیئے گئے اہداف سے متعلق رپورٹ پیش کی۔
اجلاس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو مزید 4 ماہ کیلئے گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسے جون تک اہداف حاصل کرنے کا وقت دیدیا۔
رپورٹ کے مطابق اجلاس ميں پاکستان کے 5 ايکشن پلانز کا جائزہ ليا گيا، 4 ايکشن پلان منی لانڈرنگ اور ايک پلان دہشتگردی کی مالی معاونت سے متعلق تھا۔
پاکستان نے اکتوبر 2021ء تک 27 میں سے 26 نکات پر عمل درآمد کیا تھا، فیٹف نے منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ سے متعلق مقدمات میں تیزی لانے کا ہدف دیا تھا، اقوام متحدہ کے نامزد کردہ دہشتگرد عناصر کیخلاف کارروائی پر بھی زور دیا گیا تھا۔
from SAMAA https://ift.tt/aqC3jP5
No comments:
Post a Comment