
جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے اسٹیٹ آف دی آرٹ مردہ خانے کا صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے افتتاح کردیا۔ مردہ خانے میں میتوں کو محفوظ رکھنے کیلئے 7 جدید چلرز نصب کئے گئے ہیں۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو جمعرات کو جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے مردہ خانے کا افتتاح کیا، اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن اور جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول بھی موجود تھے۔
جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اجد سراج میمن کے مطابق وزیر صحت سندھ کو مردہ خانے میں پوسٹ مارٹم کیلئے مختص مقام اور جدیدسرد خانوں کے حوالے سے بریف کیا گیا۔
امجد سراج میمن نے کہاکہ یہ مردہ خانہ نا صرف میتیوں کو محفوظ رکھنے اور پوسٹ مارٹم کیلئے استعمال کیا جائیگا بلکہ میڈیکل کے طلباء کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ فارنزک سائنسدانوں کی مہارتوں کو بروئے کار لانے کیلئے بھی استعمال ہوگا۔
جے ایس ایم یو کے مردہ خانے میں میتوں کو محفوظ رکھنے کیلئے 7 جدید چلرز نصب کئے گئے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ اس نئی عمارت میں پوسٹ مارٹم کیلئے علیحدہ سے ایک مقام بھی مختص کیا گیا ہے اور پوسٹ مارٹم کیلئے مختص جگہ کے بالکل اوپر، ایک خاص طور پر ڈیزائن کی گئی گیلری پوسٹ مارٹم کے عمل کے ذاتی مشاہدے کیلئے بنائی گئی ہے، اس گیلری میں ایک وقت میں 50 افراد بیٹھ کر پوسٹ مارٹم دیکھ سکتے ہیں اور میڈیکل طلباء، فارنزک ماہرین اور میڈیکولیگل افسران اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
from SAMAA https://ift.tt/x7izpjZ
No comments:
Post a Comment