اداکارہ یمنیٰ زیدی جلد ہی پاکستانی نژاد امریکی فلم ساز اجمل ظہیر احمد کی انگریزی زبان میں بننے والی سپر ہیرو کامیڈی ویب سیزیر ’کریسٹر اینڈ دی نائٹ اسٹالین‘ میں کردار نبھائیں گی۔
سوشل میڈیا پر ’کریسٹر اینڈ دی نائٹ اسٹالین‘ کا پہلا ٹریلرجاری کیا جاچکا ہے جب کہ اداکارہ یمنیٰ زیدی نے بھی سیریز کا ٹریلر شیئر کیا جس پر سیریز کے ہدایت کار سمیت شوبز شخصیات نے بھی مسرت کا اظہار کیا۔
ویب سیریز کی ریلیز سے متعلق اسٹریمنگ پورٹل نے حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے لیکن خیال ہے کہ نیٹ فلیکس، ایمازون اور دیگر پلیٹ فارمز پر ویب سیریز ریلیز کی جائے گی۔
سیریز میں سپر ہیرو کا مرکزی کردار عرب اداکارعبداللہ جاسم نبھائیں گے جب کہ ٹریلر دیکھ کر لگتا ہے کہ یمنیٰ زیدی کا دیسی کردارہے۔
دوسری جانب اداکارہ یمنیٰ زیدی اور یوٹیوبر اور اداکار ارسلان نصیر ہم ٹی وی کے آنے والے ڈرامہ سیریل “بختاور” میں ایک ساتھ نظر آئینگے۔
ڈرامے میں اداکارہ یمنیٰ زیدی ’بختاور‘ کا کردار ادا کریں گی جو ایک ٹام بوائے ہیں، اس سے قبل یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ اس پراجیکٹ پر اداکارہ سجل علی کام کر رہی ہیں لیکن وہ شوٹنگ کے کچھ دنوں بعد ہی چلی گئیں۔
from SAMAA https://ift.tt/VJOADsq
No comments:
Post a Comment