پاکستانی معروف سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے اپنی دوسری شادی سے متعلق دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔
عتیقہ اڈھو کا بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے لیے میری دوسری شادی شرمندگی کا باعث اس وقت بنی کہ جب میرا اس عمر میں نکاح ہو رہا تھا کہ میرا نواسہ میری گود میں بیٹھا ہوا تھا اور باقی سب خاندان کے لوگ اُن کے سامنے بیٹھے اُنہیں دیکھ رہے تھے۔
عتیقہ اوڈھو نے مزید کہا کہ اس عمر میں شادی کے لیے پہلے محبت ہونا ضروری ہے، انہوں نے شادی کر کے اچھا فیصلہ کیا، شادی کے آغاز میں اُن کی اور اُن کے دوسرے شوہر، ثمر علی خان کی اولاد خوش نہیں تھی۔
انہوں نے بتایا کہ میری بڑی شادی شدہ بیٹی نے کہا کہ میں اپنے سسرال والوں کو کیا کہوں گی؟ تو میں نے اس سے کہا کہ آپ اُن سے کہو کے آپ کی امّی حلال کام کرنے جا رہی ہے حرام کام نہیں کر رہی تو اس میں شرمندگی کی کوئی بات نہیں۔
عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا کہ شادی کی پیشکش میں نے ثمر علی خان کو کی تھی، دس سال ایک ساتھ گزارے ہیں، شادی کے شروع کے برسوں میں بہت گھومے پھرے، کرونا لاک ڈاؤن کے دوران سارا وقت ایک ساتھ گزارا، بڑھاپے کے لیے ساتھی کا ہونا ضروری ہے۔
یاد رہے کہ پاکستانی ٹیلی وژن اور فلم کی اداکارہ عتیقہ اوڈھو دو بار ناکام شادی کے تجربے سے گزرنے کے بعد اب گذشتہ ایک دہائی سے کامیاب ازدواجی تعلق میں بندھی ہوئی ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ثمر علی خان کے ساتھ ان کی شادی کو جون میں دس سال ہوجائیں گے۔ ان کے موجودہ شوہر ان کے نہ صرف دوست تھے بلکہ انھوں نے کافی سوشل ورک ساتھ کیا۔
from SAMAA https://ift.tt/CeV0NJ2
No comments:
Post a Comment