وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے نرخ مزید بڑھانے کا عندیہ دیدیا۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہ کیا تو معیشت تباہ اور ملک دیوالیہ ہوجائے گا۔
وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ بجلی کی قيمت نہيں بڑھائی اور آئی ايم ايف کے ساتھ معاہدہ نہ ہوا تو ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ جائے گا۔ ورلڈ بينک ايک پيسہ نہيں دے گا اور دنيا بھی ڈيفالٹ ملک کے طور پر ديکھے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ يوٹيلٹيز اور فيول کی قيمتيں نہ بڑھائيں تو سسٹم ختم ہو جائے گا، مزید کہا کہ سری لنکا میں بھی زیادہ سبسڈیز دی جا رہی تھیں اب وہاں تیل مل رہا ہے نہ بجلی ، پاکستان نہیں ہو گا تو سیاست کا کیا کرنا ، مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔
اس سے قبل اقتصادی رابطہ کمیٹی کےاجلاس میں ایک طرف وزیراعظم ریلیف پیکیج 2020 میں توسیع کی تو بجلی کے نرخ بڑھانے کی بھی منظوری دیدی ۔ چینی آٹا ، چاول اور دالوں سمیت 5 ضروری اشیا پر ریلیف برقرار رہے گی ۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 300 روپے کلو ملے گا۔
سرکاری اعلامیہ کے مطابق ای سی سی نےیوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے3ارب 44 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دیدی۔ ای سی سی نے آئل مارکیٹنگ کمپنیزکیلئے پٹرولیم پر 25 ارب 61 کروڑروپے سبسڈی ، ایل این جی سپلائی چین برقرار رکھنے کیلئے 36 ارب روپے کی گرانٹ بھی منظور کر لی۔
اجلاس میں صوبائی حکومتوں کیلئے 130 ارب روپے کی گرانٹس ، ایف بی آر کیلئے ڈیڑھ ارب ، وزارت داخلہ کیلئے 2 ارب سے زیادہ فنڈز کی منظوری دی گئی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/67qTmQM
No comments:
Post a Comment