قصور میں 10 سالہ بچے کی لاش کھیتوں سے ملی ہے۔ اہل خانہ نے زیادتی کا شبہ ظاہر کردیا، پولیس نے تحقیقات شروع کردی۔
رپورٹ کے مطابق قصور کے تھانہ کھڈیاں کی حدود ڈھولن میں کھیتوں سے 10 سالہ بچے کی لاش ملی ہے۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ بچہ کئی گھنٹوں سے غائب تھا، ہر جگہ تلاش کیا تاہم اس کی لاش کماد کے کھیتوں سے ملی۔
بچے کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ہمیں شبہ ہے کہ بچے کے ساتھ زیادتی کی گئی۔
پولیس کے مطابق تفتیشی اور فارنزنک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے، بچے کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے کہ نہیں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے، تحقیقات کی جارہی ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/pMcKSY3
No comments:
Post a Comment