کوئٹہ سے ٹرین سروس 20 نومبر سے بحال ہوگی، انتظامیہ

کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس 20 نومبر سے بحال ہوگی۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ سے پشاور تک جعفر ایکسپریس 20 نومبر سے بحال ہوگی، ٹکٹوں کی بکنگ شروع ہوگئی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے مچھ تک مسافروں کو ریلوے کے اخراجات پر پہنچایا جائے گا، جہاں سے جعفر ایکسپریس پشاور کیلئے روانہ ہوگی۔

انتظامیہ کے مطابق بارشوں کے باعث گرنے والے بولان ریلوے پل کی مرمت تک جعفر ایکسپریس مچھ سے پشاور تک چلائی جائے گی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بولان برج کی مرمت میں 3 ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

پاکستان میں رواں سال مون سون کی شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کی وجہ سے بولان برج متاثر ہونے کے باعث کوئٹہ سے اندرون ملک ریلوے سروس معطل تھی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/1Xnb6MU

No comments:

Post a Comment

Australia’s Social Media Ban for People Under 16 Takes Effect

By Victoria Kim from NYT World https://ift.tt/Cf3tZIK