ساتویں مردم شماری تین ماہ تاخیر کا شکار

پاکستان میں ساتویں مردم شماری ساڑھے 3 ماہ کیلئے کھٹائی میں پڑ گئی، فیلڈ ورک 15 نومبر کے بجائے اب مارچ میں مکمل ہوگا۔

پاکستان میں ساتویں مردم شماری 15 اکتوبر تا 15 نومبر تک ہونی تھی تاہم ڈیجیٹل مردم شماری ساڑھے 3 ماہ کیلئے کھٹائی میں پڑ گئی۔ ذرائع کے مطابق سیلابی صورتحال کو مردم شماری میں تاخیر کی وجہ قرار دیا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مردم شماری کیلئے فیلڈ ورک اب یکم فروری سے 4 مارچ 2023ء تک مکمل ہوگا۔

انتظامیہ نے دسمبر 2022ء تک تحصیل سطح پر ایک لاکھ 20 ہزار فیلڈ اسٹاف کی تربیت کو ناممکن قرار دیدیا ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ و ترقیات احسن اقبال نے مردم شماری میں مزید تاخیر برداشت نہیں۔

واضح رہے کہ نئی مردم شماری پر ملک میں نئی حلقہ بندیاں اور پھر انہی پر آئندہ عام انتخابات بھی ہوں گے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/bayvsI1

No comments:

Post a Comment

Australia’s Social Media Ban for People Under 16 Takes Effect

By Victoria Kim from NYT World https://ift.tt/Cf3tZIK