
By BY SARA ZIEGLER from NYT Sports https://ift.tt/L0JYx9g
سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے چیئرمین مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام پر چین کو تحفظات ہیں۔
اسلام آباد میں نمائندہ خصوصی سماء سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ چین کو پاکستان میں سیاسی عدم استحکام پرشدید تحفظات ہیں۔ یہی پیغام ملا ہے کہ سیاسی خانہ جنگی ختم کریں۔
مضبوط پاکستان کیلئے مضبوط فوج انتہائی ضروری ہے، چیئرمین تحریک انصاف
مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ مفادات اور انا سے بالاتر ہو کر ملک اور عوام کا سوچیں، داخلی سیاسی استحکام لاکر پاکستان کو ترقی کی راہ پر ڈالا جائے۔
رمضان المبارک میں بہت سے لوگ یہ شکایت کرتے نظر آتے ہیں کہ انہیں شروع کےایام میں بہت زیادہ غصہ یا چڑچڑا پن محسوس ہوتا ہے یا وہ مایوسی کا شکارہوجاتے ہیں یا انہیں محسوس ہوتا ہے کہ ان کی کام کرنے کی صلاحیت متاثرہو رہی ہے اوردن بھران کا موڈ تیزی سے بدلتا رہتا ہے جبکہ خاص وقت میں وہ بہت زیادہ تھکا وٹ محسوس کرتے ہیں۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ رمضان میں ہمارا جسم ایک ایسی تبدیلی کے عمل سے گزرتا ہے جس کی ہمیں عادت نہیں ہوتی، لیکن رمضان کے دوران اگر ہم اپنی عادات میں کچھ تبدیلی لائیں تو اس سب سے بچا جا سکتا ہے۔
جس میں پہلے نمبر پر سحری میں بہت زیادہ کیفین یا سوڈے والے مشروبات جن میں چائے، کافی یا کولڈ ڈرنکس وغیرہ شامل ہیں کا استعمال ترک کر دینا چاہیے، کیونکہ یہ جسم کو فوری توانائی دینے کا ذریعہ بنتے ہیں اور جب جسم کو بہت گھنٹوں تک وہ مشروبات نہیں ملتے تو وہ چڑچڑے پن کا شکار ہوجات ہے، جو غصے کا سبب بنتا ہے،ان کی جگہ آپ سکنجبین یا تازہ پھلوں کے جوس کا استعمال زیادہ کر دیں، یہ موڈ کو معتدل کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
دوسرے نمبر پر اپنی خوراک میں فائبر کو شامل کریں اور دلیہ، مختلف دالیں، سلاد اور تازہ پھلوں کا استعمال بڑھا دیں۔ اسی طرح پاستا، پیزا اور تلی ہوئی خوراک کم کردیں تو اس سے بھی آپ بہت بہتر محسوس کریں گے۔
ماہرین کے مطابق تیسرے نمبر پر رمضان میں غصہ آنے کی ایک اور وجہ نیند کی کمی بھی ہے۔ ہم نیند کو ٹکڑوں میں پورا کرتے ہیں، جس سے ہمارا بائیولوجیکل کلاک ڈسٹرب ہو جاتا ہے۔ اس وجہ سے جسم ہارمونز کو معمول کے مطابق بیلنس نہیں کر پا رہا ہوتا۔ اس لئےافطاری کے فوراً بعد نہ سوئیں بلکہ وہ نیند دن کے وقت میں پوری کریں ، اس سے بھی موڈ ٹھیک رہے گا۔
چوتھے نمبر پر رمضان المبارک میں کوشش کی جائے کہ سحری اور افطاری کے بعد تھوڑی سی واک ضرور کریں۔ لوگ اکثر سحری کے بعد سو جاتے ہیں جس کی وجہ سے معدے کو وقت ہی نہیں ملتا کہ وہ کھانے کو ہضم کر سکے، جس کی وجہ سے تیزابیت ہو سکتی ہے، جو پورے دن آپ میں چڑ چڑے پن اور سستی کا سبب بنتی ہے۔
شہرقائد میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ماہرامراض چشم ڈاکٹربیربل کوقتل کردیا ۔
کے ایم سی کے سابق ڈائریکٹر ہیلتھ اورآئی اسپینسراسپتال کے سابق ایم ایس ڈاکٹر بیربل کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ کلینک ختم کرنے کے بعدگلشن اقبال اپنی رہائش گاہ جانے لے لئے نکلے تھے۔
ڈاکٹربیربل کی گاڑی گارڈن سے لیاری ایکسپریس وے پرچڑھنے ہی والی تھی کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ عینی شاہد کے مطابق واقعہ افطاری کے وقت پیش آیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کلینک سے نرس کے ہمراہ گھر جارہے تھے کہ راستے میں گاڑی پر فائرنگ کرکے انھیں قتل کیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ سفید رنگ کی اس گاڑی میں ڈاکٹر بیربل اور نرس سوار تھے،اس گاڑی پر گلی کے کونے پر ہی فائرنگ کی گئی،ڈاکٹر بیربل کو سر میں دو گولیاں ماری گئیں ۔
واقعے میں ہلاک ڈاکٹر کی معاون ڈاکٹر قرۃ العین کو دائیں کندھے کے پچھلے حصے پر ایک گولی لگی اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس نے بتایا کہ گاڑی سڑک کی دوسری جانب جانے لگی اور پھر دیوار سے جاکر ٹکرا گئی۔
ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ لگتا ہے،پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے چار خول ملے ہیں۔
پولیس کے مطابق ڈاکٹر بیربل کو پوری ریکی کے بعد قتل کیاگیا،جائے وقوعہ کے اطراف کی جیوفینسگ شروع کردی گئی ہے۔
خیال رہے کہ ڈاکٹر بیربل نے چند سال قبل اپنی بیٹی کی خواہش پر اس کے ساتھ ایم بی اے بھی کیاتھا۔
دوسری جانب کراچی میں ڈاکٹر بیربل کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعہ پر ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن سندھ نے تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔
سیکرٹری جنرل وائے ڈی اے ڈاکٹر محبوب کے مطابق ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کاجناح اسپتال میں ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن سندھ نے ڈاکٹر بیربل کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعہ پر 3روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
ڈاکٹرمحبوب کےمطابق سندھ بھرکےاسپتالوں میں سیاہ پٹیاں باندھ کریوم سیاہ منائیں گے،اگر48 گھنٹوں میں قاتل گرفتارنہ ہوئےتوسندھ بھرکےاسپتالوں میں بائیکاٹ کرینگے۔
وفاقی وزارت داخلہ نے پولیس سرچنگ سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔
پولیس کیجانب سے سرچنگ کے حوالے سے جاری آرڈرمیں کہا گیا ہے نجی کمپنیوں میں پولیس کو تفتیش کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔
نئے حکم نامہ کے مطابق ملک میں کسی بھی نجی سیکیورٹی کمپنی کا کوئی اہلکار نہ تو پولیس کو تلاشی سے روکے گا، نہ ہی پولیس کے معاملات میں مداخلت کرے گا۔
حکم نامے میں دو ٹوک خبردار بھی کیا گیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والی سیکیورٹی کمپنی کا لائسنس منسوخ کردیا جائےگا۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بھانجےحسان نیازی کے خلاف تھانہ کینٹ نوشہرہ میں بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس نے شہری کی درخواست پر حسان نیازی کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق حسان نیازی لوگوں کو بغاوت پراُکسانے کے مرتکب ہوئے ہیں۔
اداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کا معاملہ،حسان نیازی کو رہاکرنے کاحکم
دوسری جانب نوشہرہ پولیس حسان نیازی کو گرفتارکرنے کراچی روانہ ہوگئی ہے۔
یا د رہے کہ گزشتہ روز کراچی کی مقامی عدالت نے50 ہزار کے مچلکوں کے عوض حسان نیازی کو رہا کر نےکا حکم دیا تھا۔
پاکستان نے یورپی یونین کی طرف سے پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکالنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس اقدام سے انسداد منی لانڈرنگ، دہشت گردی کی مالی معاونت کے انسداد میں تکنیکی مسائل پر قابو پانے میں پاکستان کی کارکردگی کو تسلیم کیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ یہ اقدام نومبر 2022 میں برطانیہ کے پاکستان کو اسی طرح کی فہرست سے نکالنے کے فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فہرست سے نکالے جانے سے پاکستان اور یورپی یونین کے اداروں کے درمیان مالی لین دین میں آسانی ہوگی۔
پاکستان یورپی یونین کی ہائی رسک ممالک کی فہرست سے باہر
ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی تعاون کے لیے ترقی کو آگے بڑھانے اور شراکت دار ممالک کے ساتھ اینٹی منی لانڈرنگ، سی ایف ٹی حکومتوں کی اپ گریڈیشن میں اپنا تجربہ شیئر کرنے کا منتظر ہے۔
سینٹ کا اجلاس آج صبح ساڑھے 10 بجے ہوگا جس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اجلاس کی صدرات اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل سینیٹ میں پیش کریں گے۔
اجلاس میں وزیر دفاع نیشنل یونیورسٹی آف پاکستان کے قیام کا بل میں پیش کریں گے جبکہ میری ٹائم زون اور پیر روشن شاہ انسٹی ٹیوٹ میران شاہ کے قیام کے بل بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔
عدالتی اصلاحات سے متعلق بل 2023ء قومی اسمبلی سے منظور
خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کیاگیا عدالتی اصلاحات سے متعلق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023ء متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ۔
بحران کی صورتحال میں عدالتی اصلاحات قانون لانا مناسب نہیں،صدر مملکت
قومی اسمبلی میں عدالتی اصلاحات سے متعلق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کی شق وار منظوری لی گئی، بل 2023 پر رائے شماری کی تحریک منظور کی گئی۔
ورلڈکپ فٹبال جیتنے والے ارجنٹائن کے کپتان لائنل میسی کا مجسمہ پیلے اور میراڈونا کے ساتھ نصب کیا جائے گا۔
لائنل میسی کی عظمت کے اعتراف کا کرتے ہوئے جنوبی امریکا کی فٹ بال فیڈریشن نے اسٹار فٹبالر کا مجسمہ تیار کیا ہے جو پیرا گوئے میں قائم میوزیم میں رکھا جائے گا۔
فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی تھامے لیونل میسی کا لائف سائز مجسمہ لیجنڈری میراڈونا اور برازیل کے عظیم فٹبالر پیلے کے برابر نصب کیا جائے گا۔
یو اے ای نے افتخار احمد اور شاداب خان کو گولڈن ویزہ دے دیا
جنوبی امریکی فٹبال فیڈریشن کے میوزیم میں اپنا مجسمہ نصب کیے جانے کے حوالے سے میسی کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا، بچپن سے میرا خواب پیشہ ور فٹبال پلیئر بننا تھا، میں زندگی میں یہی کام کرنا چاہتا تھا جس سے مجھے عشق تھا
لاہور کے علاقے شادباغ سے4 روز قبل اغوا ہونے والے سات سالہ بچے کی لاش دریائے راوی سے مل گئی ، جس پر بجے کے اہلخانہ سراپا احتجاج بن گئے ۔
ورثا نے لاش بند روڈ پر رکھ کر پولیس کیخلاف احتجاج کیا ، مظاہرین کے مطابق سات سالہ مزمل کو بدفعلی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا ۔
پولیس کے مطابق سات سالہ مزمل کی لاش دریائے راوی سے ملی ،مزمل چار روز سے لاپتہ تھا ،ایک مشکوک شخص کو حراست میں لیکر کاروائی شروع کردی ہے۔
پولیس کا کہنا تھاکہ بدفعلی سمیت دیگر پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں ، پوسٹمارٹم رپورٹ میں مزید حقائق واضع ہوں گے ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کراچی کی 6 یونین کونسلز میں دوبارہ گنتی سے متعلق جماعت اسلامی کی درخواست منظور کرلی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے جماعت اسلامی کی درخواست پر کراچی کی 6 یونین کونسلز میں دوبارہ گنتی سے متعلق الیکشن کمیشن کے 22 مارچ کے فیصلے پر عملدرآمد روک دیا ہے۔
نائب امیرجماعت اسلامی کراچی نے 6 یونین کونسلز میں دوبارہ گنتی کے حکم کو چیلنج کیا تھا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ 6 یونین کونسلز میں دوبارہ گنتی پیر 27 مارچ کو ہی ہونا ہے اگر ایسا ہوا تو پٹیشن غیر مؤثر ہوجائے گی۔
ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا
عدالت نے الیکشن کمیشن کو 29 اپریل کیلئے پری ایڈمیشن نوٹس جاری کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کا عمل 29 مارچ تک روک دیا۔
پاکستان نے ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے ایک اور گھنائونے فعل کی شدید مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایسی دانستہ اور گھٹیا حرکتوں کا ارتکاب مسلمانوں اور ان کے عقیدے کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت، نسل پرستی اور فوبیا کا ایک پریشان کن مظہر ہے۔
منصورعثمان اعوان اٹارنی جنرل پاکستان تعینات
ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس طرح کی سوچی سمجھی کارروائیوں کا بار بار ہونا قانونی فریم ورک کی افادیت پر سوالیہ نشان ہے جس کے پیچھے اسلاموفیا میں ملوث افراد چھپتے اور منافرت کو ہوا دیتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ آزادی اظہار کے حق کو کسی بھی مذہب کی مقدس کتابوں یا شخصیات کی جان بوجھ کر توہین کرنے کے لئے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
ترجمان نے کہا کہ ہم تمام ریاستوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی قانون میں درج ذمہ داریوں اور فرائض کے مطابق ایسی کارروائیوں کی روک تھام کے لئے قانونی رکاوٹ پیدا کریں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم انسانی حقوق کی بین الاقوامی مشینری سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ایسے دانستہ اقدامات کے خلاف آواز اٹھائیں جو صرف عقیدے کی وجہ سے مسلمانوں کے خلاف نفرت، امتیازی سلوک اور تشدد کو ہوا دیتے ہیں۔
سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم محمد حفیظ نے افغان کرکٹ ٹیم کو موجودہ پاکستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے زیادہ تجربہ کار قرار دیدیا۔
ٹویٹر پیغام میں محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ افغانستان کا پاکستان کی موجودہ ٹیم سے زیادہ انٹرنیشنل تجربہ ہے۔
خیال رہے کہ افغانستان نے پہلی بار پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر تاریخ رقم کردی۔ پاکستان دوسرا ٹی ٹوئنٹی بھی ہار گیا۔
شارجہ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو جیت کیلئے131رنز کا ہدف دیا تھا جسے افغان ٹیم نے آخری اور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ 3 میچوں کی سیریز میں افغان ٹیم کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی۔
افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز نے 44 اور ابراہیم زدران نے 38 رنز بنائے ۔ پاکستان کی بیٹنگ لائن دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی ناکام رہی۔ عماد وسیم کی نصف سینچری کے علاوہ کوئی بیٹسمین بڑا اسکور نہ کرسکا۔
نوابشاہ ایئرپورٹ کو دو ماہ کےلیے فلائیٹ آپریشن کیلیے بند کردیا گیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹم جاری کردیا ہے۔
ترجمان سی اے اے کے مطابق جیوٹیکنکل اسٹڈی کے باعث ایئرپورٹ پر فلائیٹ آپریشن بند رکھا جائے گا۔ 23 مئی تک نوابشاہ ایئرپورٹ فلائٹ آپریشن کیلیے بند رہے گا۔
نوٹم میں مزید کہا گیا ہے کہ 23 مئی تک نوابشاہ ایئرپورٹ پر صرف ہیلی کاپٹر لینڈ اور ٹیک آف کر سکیں گے۔ ہیلی کاپٹرز کو صرف دن کی روشنی میں ٹیک آف اورلینڈنگ کی اجازت ہوگی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال ستمبر میں بھی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے سیلابی پانی کے باعث نواب شاہ ایئرپورٹ کو 15 دن کےلیے بند کردیا گیا تھا۔
وزیراعظم شہبازشریف اورمسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔
شہبازشریف نے لیگی قائد کو ملک کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا اور اتحادی جماعتوں سے ہونے والی مشاورت سے متعلق بھی بتایا۔ پنجاب میں انتخابات کے التوا کے بعد کی صورتحال پربھی دونوں قائدین کے درمیان گفتگوہوئی۔
دوسری جانب وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے امریکی لابی فرموں سے تو حقیقی آزادی حاصل کرلو، اس کے ہر بیان سے جھوٹ نکلتا ہے، پاکستان میں فتنہ پھیلانے والے کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔
اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان آئین، قانون اور سچائی سے حقیقی آزادی چاہتا ہے، عمران نیازی توشہ خانہ، فارن فنڈنگ اور ٹیریان نیازی کیسز سے حقیقی آزادی چاہتا ہے، یہ ہر ادارے اور اس کے سربراہ کو اپنا غلام بنانے کی حقیقی آزادی چاہتا ہے۔
حج 2023ء کے واجبات کی وصولی کے لیے مجاز بینکوں کی برانچیں ہفتے اور اتوار کو کھلی رہیں گی۔
بینک دولت پاکستان نے حج کے خواہش مند افراد کو درخواست فارموں کے ساتھ حج 2023ء کے واجبات جمع کرنے میں سہولت دینے کی غرض سے 14 مجاز بینکوں کو ملک بھر میں اپنی نامزد برانچوں کو ہفتے اور اتوارکے روز صبح 9 بجے تا دو پہر 2 دو بجے تک کھلا رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق قبل ازیں حج پالیسی 2023ء کے مطابق وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی 14 بینکوں (نیشنل بینک آف پاکستان، حبیب بینک، یونائیٹڈ بینک، ایم سی بی بینک، الائیڈ بینک، بینک آف پنجاب، بینک الفلاح، زرعی ترقیاتی بینک، فیصل بینک، عسکری بینک، بینک الحبیب، حبیب میٹروپولیٹن بینک، سونیری بینک اور میزان بینک) کو ملک بھر میں حج کے خواہش مند افراد سے 16 مارچ 2023ء تا 31 مارچ 2023ء تک درخواست فارموں کے ساتھ واجبات وصول کرنے کی اجازت دے چکی ہے۔
حج درخواستوں کی قرعہ اندازی پانچ اپریل کو ہوگی
دوسری جانب پاکستان میں رواں سال سرکاری حج اخراجات 11 لاکھ سے زائد ہیں جو گزشتہ سال 8 لاکھ 26 ہزار روپے تھے۔ پورٹ کے مطابق حج پیکیج میں ساڑھے 3 لاکھ روپے اضافے کی وجہ عالمی مہنگائی بنی، رواں سال قربانی کے علاوہ اخراجات 11 لاکھ 75 ہزار تک پہنچ گئے۔
رپورٹ کے مطابق حاجیوں کے کھانے پینے کے اخراجات میں 100 فیصد تک اضافہ ہوا، فی حاجی 38 روز کے کھانے پینے کا خرچہ ایک لاکھ روپے سے بڑھ گیا، گزشتہ سال کھانے پینے کے اخراجات 53 ہزار 440 روپے تھے، مکہ مکرمہ میں رہائش کے کرائے بھی 70 فیصد سے زیادہ ہوگئے، کرائے ایک لاکھ 11 ہزار کے بجائے ایک لاکھ 93 ہزار روپے پر پہنچ گئے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ الیکشن اپنے وقت پر ہی ہوں گے۔ جس نے آئین شکنی کی ہے اس کا حساب ہوگا۔
لاہور مینار پاکستان پر میڈیا سے گفتگو میں حماد اظہر نے کہا کہ جلسے کے تمام انتظامات مکمل کرلیےگئے ہیں، کل تراویح کے بعد جلسہ شروع ہوگا۔ کل کا جلسہ تاریخی جلسہ ہو گا۔
حماد اظہر نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کو غیرقانونی طور پرحراست میں لیاجارہا ہے، آج بھی ہمارا کارکن اظہر مشوانی لاپتہ ہے، آپ ہمارے 15 ہزار کارکن بھی گرفتارکرکے دیکھ لیں، کل ایک نئی تاریخ رقم کی جائیگی یہ پاکستان کےمستقل کا سوال ہے۔
آئین کی خلاف وزی کی جارہی ہے، صدر کا وزیراعظم کو خط
اس موقع پر سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ کل پاکستان کے چپے چپے سے لوگ اپنے لیڈر جو دیکھنے کیلئےآئیں گے، عمران خان نے پاکستانی کو پاکستان کی شناخت کی دیدی ہے۔ کل عمران خان کی تقریر ایک تاریخی تقریر ہوگی۔
پاکستان تحریک انصاف نےحکومت پر سیاسی کارکنوں پرتشدد اورانسانی حقوق کی ورزیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے عالمی تنظیموں سے رابطےشروع کر دیئے ہیں۔
پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری نے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ڈاکٹرایلس جل ایڈورڈز کو حکومت کی جانب سےسیاسی کارکنوں پرتشدد اورانسانی حقوق کی ورزیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے خط لکھ دیا ہے۔
شیریں مزاری نے خط میں لکھا ہےکہ حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔
خط میں عمران خان کی رہائشگاہ پر پولیس کی کارروائی، کارکنان کی پکڑ دھکڑ، ظل شاہ کی پوسٹمارٹم رپورٹ اورمرکزی سینئر نائب صدر پی ٹی آئی ڈاکٹر امجد نیازی پر تشدد کے مناظربھی بھجوائے گئے ہیں۔
By Soumya Karlamangla and Benjamin Mueller from NYT U.S. https://ift.tt/DIC5l2A