پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا

رہنما تحریک انصاف علی امین گنڈاپور کو آج اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ ڈی آئی خان پولیس نےعلی امین گنڈا پورکو کل اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا تھا۔

علی امین گنڈا پور کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا، علی امین گنڈا پور کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کی استدعا کی جائے گی۔ علی امین گنڈا پر اسلام آباد کے تھانے رمنا اور گولڑہ میں مقدمات درج ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈی آئی خان کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے تحریک انصاف کے گرفتار رہنما علی امین گنڈا پور کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

قبل ازیں ڈیرہ اسماعیل خان میں مجسٹریٹ ون کی عدالت میں علی امین گنڈاپور کے خلاف ڈیرہ اسماعیل خان میں درج 2 مقدمات میں علی امین گنڈاپور کی ضمانت منظور ہوگئی تاہم علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلام آباد اور بھکر میں درج مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/mH4qs7F

No comments:

Post a Comment

Australia’s Social Media Ban for People Under 16 Takes Effect

By Victoria Kim from NYT World https://ift.tt/Cf3tZIK