گاڑیوں کی عارضی درآمدسے متعلق قواعد میں مزید ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری

فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے گاڑیوں کی عارضی درآمد کےکسٹمز سے متعلق قواعد و ضوابط میں مزید ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ایف بی آرکے نوٹیفکیشن کے مطابق سیاحوں کے پاسپورٹ کو کار دستاویزات کے ساتھ منسلک کیا جائے گا،جس سےدرآمد کی جانے والی گاڑیوں کی صحیح طور پرجانچ پڑتال بھی ہوسکےگی،نئے قوانین میں لفظ سیاح کی تعریف کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ‎ایف آئی اے اور کسٹمز کے کمپیوٹرائزڈ نظام کے ذریعے نگرانی کا عمل سخت کر دیا ، جس کے کیلئےگاڑیوں کی عارضی درآمد کی معلومات کی سختی سےنگرانی یقینی بنائی جائےگی۔

ایف بی آر کےمطابق اس کامقصدغیرملکیوں اورتارکین وطن کے گاڑیوں کی درآمد کا غلط استعمال روکنا ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/yQR7mMC

No comments:

Post a Comment

Australia’s Social Media Ban for People Under 16 Takes Effect

By Victoria Kim from NYT World https://ift.tt/Cf3tZIK