سما ء ٹی وی کی لندن سے باقائدہ نشریات کا اغاز

لندن میں سما ٹی وی کی ری لانچنگ اور پارک ویو اسلام آباد کے سیلزاورمارکیٹنگ آفس کاافتتاح کر دیا گیا۔

معروف ٹوٹنیم فٹبال اسٹیڈیم میں منعقد کی گئی تقریب کے مہمانان خصوصی معروف کرکٹرز وسیم اکرم، مشتاق احمد اوروقاریونس تھے ۔ پارک ویو کے ڈائریکٹرزعبدالرحمان ، عبدالرئوف اورزینب نے سیل ڈیلرزمیں شیلڈ تقسیم کیں۔

تقریب سےخطاب میںسابق کرکٹر وسیم اکرم نے کہا کہ اوورسیزکا سب سے بڑا مسئلہ تھا کہ ان کی ساری کمائی سے بنائے گئے گھر پران کے رشتے دارقبضہ کر لیتے ہیں ،پارک ویو جیسی سوسائٹی نے یہ مسئلہ حل کر دیا اورمحفوظ سرمایہ کاری اور گھر بنانے کا موقع دیا ہے۔

ایڈوائزرٹو چیئرمین چودھری محمد اکرم نے کہا کہ سما نے سما کو بہت جلد معتبر ادارہ بنانے میں عبدالعلیم خان کے ویژن کا بڑا کردار ہے ،انہوں پروگرامنگ ، کونٹینٹ اور ایڈوٹیورل کی پالیسی کو مکمل طور پر آزاد اور غیر جانبدار رکھنے کی کوشش کی ۔ہمارے پاس اینکر پرسن غیرجانبدار رہ کر اپنے ویژن کو انصاف اور ترقی کے ساتھ جوڑتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ سما نے 9 مئی کے واقعہ پر پاکستانی قوم کو ایک سبق بھی دیا ہے کہ کبھی بھی اپنے سیاسی نظریات کو قومی نظریات پر حاوی نہیں ہونے دینا چاہیے ۔

چودھری محمد اکرم نے برطانیہ کے ناظرین کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ہم اگلے نوے دنوں میں یوکے سے پروگرامز کی پروڈکشن شروع کریں گے ۔

پارک ویوکے کنٹری منیجر فرید باجوہ اور چیف ایگزیکٹو فیئر ڈیل چودھری عبدالرئوف نے کہا کہ پارک ویو اوورسیز کمیونٹی میں اعتماد کا نام بن چکا ہے،جوہماری سوچ سے زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں ۔

تقریب میں جہاں سیاسی اورسماجی شخصیات نے پارک ویو پروجیکٹ کوسراہا وہاں سما ٹی وی کی ری لانچنگ پربھی مبارکباد دی، آخرمیں قوالی کے پروگرام نے شرکاء تقریب کو خوب محظوظ کیا ۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/LpNqCvY

No comments:

Post a Comment

6 New Books We Recommend This Week

By Unknown Author from NYT Books https://ift.tt/R8wDiBs