حکومت ن لیگ کی بنی تو صدرجیالا ہوگاپیپلزپارٹی کا مطالبہ

پاکستان پیپلز پارٹی نے عام انتخابات میں ن لیگ کی حکومت بننے کی صورت میں ن کی قیادت سے بڑے مطالبات کر دیئے۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری اور نوازشریف کی اہم ملاقات میں بڑے فیصلے متوقع ہیں، الیکشن کب ہوں گے،نگراں حکومت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سمیت دیگر اہم معاملات پر مشاورت کی جائے گی۔

اس وقت دبئی پاکستانی سیاست کا محور بنا ہوا ہے، آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی مریم نواز سے بھی ملاقات ہو چکی ہے، مریم نواز پی پی قیادت کو اعتماد میں بھی لے چکی ہیں۔انہوں نے گزشتہ روز اپنے والد کو یہ بریفنگ بھی دی کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن کی پوزیشن مضبوط ہے۔

باخبرذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی قیادت کی جانب سے آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کی جیت کی صورت میں بڑے مطالبات سامنے آئے ہیں ۔

ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ن لیگ کی بنی تو صدر جیالا ہوگا،اورن لیگ سے جیت کی صورت میں 4وزارتیں بھی مانگ لی ہیں۔**



from Samaa - Latest News https://ift.tt/e2qYoSH

No comments:

Post a Comment

6 New Books We Recommend This Week

By Unknown Author from NYT Books https://ift.tt/R8wDiBs