
By Unknown Author from NYT Climate https://ift.tt/hEC8Dqp
چینی نائب وزیر اعظم ہی لیفنگ نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق چینی نائب وزیر اعظم ہی لیفنگ نے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
چینی نائب وزیر اعظم ہی لیفنگ اور جنرل عاصم منیر نے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنمائوں نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے اور مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔
خیال رہے کہ چین کے نائب وزیر اعظم ہی لیفنگ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ پروگرام کے تحت پاک چین اقتصادی راہداری( سی پیک) کی دس سالہ تقریبات میں شرکت کیلئے پاکستان کے دورے پر ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے 14 سالہ بچی رضوانہ پر تشدد کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کو بچی کو علاج کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی اور کہا کہ بچی کی زندگی بچانے اور صحت یابی کے لئے پوری کوشش کی جائے،مظلوم بچی کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
وزیراعظم نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کون ہے، اسے خاطر میں نہ لایا جائے، انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے، قانون پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، ظالم اور قانون شکن رعایت کے مستحق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کسی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر قانون پر سختی سے عمل کرے،معاشرہ ایسی اندھیرنگری اور ظلم وجبر کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے متاثرہ بچی کے والدین کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہے کہ دو بڑی اتحادی جماعتوں نے نگران وزیراعظم کیلئے پانچ ناموں کا انتخاب کرلیا ہے۔
ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ یہ پانچ نام ابھی صرف مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان ہیں، دونوں جماعتیں سیاستدان کو نگراں وزیراعظم بنانے کے حق میں ہیں۔
انہوںنے اُمید ظاہر کی ہے کہ ایک ہفتے میں کسی ایک نام کو فائنل کرلیا جائے گا جس کے بعد دیگر اتحادیوں سے بھی مشاورت کی جائے گی ۔
حتمی فیصلہ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا، جس کے بعد دو یا تین اگست کو وزیراعظم کی اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزانے آسٹریلیا کی اعلیٰ سویلین اورعسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 24 سے 28 جولائی تک آسٹریلیا کےسرکاری دورے پرموجودچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آسٹریلیا کی اعلیٰ سویلین اورعسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔ان ملاقاتوں میں ملاقاتوں میں جنرل اینگس جے کیمبل چیف آف ڈیفنس فورسز آسٹریلیا بھی موجود تھے۔
جنرل ساحر شمشاد مرزاکی آسٹریلیا کی اعلیٰ سویلین اورعسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں میں دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے دورے کے دوران آسٹریلین ڈیفنس کالج کے شرکاء سے خطاب بھی کیا۔دورے کا مقصد دفاعی و سیکیورٹی مذاکرات اور ٹریک سکیورٹی ڈائیلاگ میں شرکت ہے۔
سانحہ 9 مئی پر تشدد مظاہروں میں ملوث افراد کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے ، اور اب تحریک انصاف کی سابق رکن صوبائی اسمبلی سیمابیہ طاہر ستی کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔
باخبر ذرائع کے مطابق اہم سرکاری تنصیبات پر حملے کے مقدمہ میں نامزد تحریک انصاف کی سابق رکن صوبائی اسمبلی سیمابیہ طاہر ستی کو گرفتارکرلیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ سمابیہ طاہر کوراولپنڈی کے تھانہ نیوٹاؤن میں درج مقدمہ میں نامزد کردیا گیا ہے، اور ان کو ویمن پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع نے کے مطابق مقدمہ میں نامزد سابق صوبائی وزیرراجہ راشد حفیظ تاحال گرفتارنہ ہوسکے۔
کیپٹن محمد سرور شہید نشان حیدرکو 75 ویں برسی پرمسلح افواج،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اورسروسزچیفس نےخراج عقیدت پیش کیا ہے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق کیپٹن سرورشہید کی بےمثال بہادری،غیرمتزلزل عزم واستقامت کوہمیشہ یادرکھاجائےگا۔
بیان کے مطابق کیپٹن محمدسرورشہیدکوبےمثال جرات وبہادری پرپہلانشان حیدرعطاکیاگیا،ان کی شہادت پاک فوج کی غیرمعمولی قربانیوں کی یادتازہ کرتی ہے۔
آئی ایس پی آرکی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئیے ان ہیروزکو یاد رکھیں جنہوں نےمادر وطن کیلئےجانوں کا نذرانہ پیش کیا، قوم کو اپنے بہادر بیٹوں پر فخر ہے۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، جس کے نتیجے میں پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ، اور ندی نالوں میں طغیانی کاخطرہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈیرہ غازی خان، شمال مشرقی اور جنوبی بلوچستان کے علاقوں (کوئٹہ ، ژوب ، قلعہ سیف اللہ ،زیارت،بارکھان ،کوہلو،شیرانی، ہرنائی،بولان،لورالائی، خضدار، لسبیلہ،کیچ،تربت، پنجگور، آواران اورگردونواح) میں ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔
اگلے دو روز کےدوران اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، چارسدہ،مردان،نوشہرہ،ایبٹ آباد،مانسہرہ، گوجرانوالہ،گجرات،نارووال، سیالکوٹ،لاہور ،قصور اورفیصل آباد میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے جبکہ مری،گلیات،کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختو نخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے ۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے ) نے محکمہ موسمیات کی مزید بارشوں کی پیشگوئی اوران کے نتیجے میں ممکنہ خطرات کے تدارک کیلئے ایڈوائزری جاری کی ہے۔
این ڈی ایم اے کی ایڈوائزی میں کہا گیا ہے موسلادھار بارشوں کے باعث اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے اضلاع لورالائی، قلات،سبی ،مکران ،نصیرآباد میں ندی نالوں میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہو سکتا ہے جبکہ ڈیرہ غازی خان میں ہل ٹورنٹ کا خطرہ ہے۔ اسی طرح دریائے کابل سے منسلک ندی نالوں میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان اورآزاد جموں کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ، فلیش فلڈنگ اور موسمی نالوں طغیانی کا خدشہ برقرار رہے گا۔ جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں ہل ٹورنٹ کا خطرہ برقرارہے، اسی طرح دریائوں میں تیز بہائو اور نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔
این ڈی ایم اے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ ممکنہ خطرات کے تدارک کیلئے عوام کی پیشگی اطلاع وحفاظتی تدابیر کی تشہیر کی جائے۔ حساس علاقوں کی جانب ٹریفک کی منظم نگرانی کی جائے۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مشینری تیار رکھیں۔ نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کی نقل مکانی کیلئے انتظامات کیے جائیں۔
پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے اشتعال انگیز بیان کو مسترد کرتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
خیال رہے کہ بھارتی وزیر دفاع نے ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی فوج ضرورت پڑنے پر لائن آف کنٹرول کو عبور کرسکتی ہے۔
اس بیان کے بعد ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے رد عمل میں کہا کہ ہم بھارت کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ انتہائی احتیاط برتے کیونکہ اس کی متعصبانہ بیان بازی خطے کے لیے خطرہ ہے۔اس طرح کا بیان امن اور استحکام، اور جنوبی ایشیا میں اسٹریٹجک ماحول کو غیر مستحکم کرنے میں کردار ادا کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ بھارت کے سیاسی رہنماؤں اور اعلیٰ فوجی افسران نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بارے میں انتہائی غیر ذمہ دارانہ تبصرے کیے ہیں۔ اس قسم کے غیر اخلاقی بیانات کو روکنا چاہیے، جارحیت کی صورت میں بھارتی قیادت کو یاد دلایا جاتا ہے کہ پاکستان کسی بھی صورت میں اپنے دفاع کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق ہائپر نیشنلزم کو بھڑکانے اور انتخابی فوائد حاصل کرنے کے مقصد سے بھارت کو پاکستان کیخلاف عوامی گفتگو میں گھسیٹنے کی روایت کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں :۔ ضرورت پر فوج ایل او سی پار کر سکتی ہے، بھارت کی گیدڑ بھبکی
ممتاز زہرہ بلوچ کے مطابق تاریخ سے لے کر قانون تک اور اخلاقیات سے لے کر زمینی صورتحال تک ہر چیز کشمیر کے بارے میں بھارتی دعوئوں کو جھٹلاتی ہے، جو ایک عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں یہ شرط رکھی گئی ہے کہ علاقے کا حتمی فیصلہ عوام کی مرضی کے مطابق کیا جائے گا جس کا اظہار جمہوری طریقہ کار کے ذریعے اقوام متحدہ کی سرپرستی میں آزادانہ اور غیر جانبدارانہ رائے شماری کرائی جائے گی،بھارت کو مشورہ دیا جائے گا کہ وہ ان قراردادوں پر دیانتداری کے ساتھ عملدرآمد کرے، بجائے اس کے کہ وہ شان و شوکت کے تصورات کو پسند کرے۔
کالعدم ٹی ٹی پی نے سات ماہ کے دوران دوسری مسجد کو دہشتگردی کا نشانہ بناکر شہیدکردیا ،کالعدم ٹی ٹی پی کےدہشتگرداس سےپہلےقرآن مجید کی حرمت پر بھی وار کرچکےہیں ۔
مسجد کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کا تازہ واقعہ لنڈی کوتل میں پیش آیا ، جہاں کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگرد نے بڑی تباہی کی واردات کرنے کی کوشش کی جسے پولیس کے بہادر ایس ایچ اوعدنان آفریدی نےناکام بنادیا ۔
دہشتگرد نے پکڑے جانے کے خوف سے خود کو مسجد میں دھماکے سے اڑا لیا۔ دہشت گرد،اسلام اور شریعت کے نام پروطنِ عزیز،قوم اورمذہب کے اصل دشمن ہیں، جنہوں نے پہلے کالعدم ٹی ٹی پی نے پولیس لائنزپشاور کی مسجد کودورانِ نماز نشانہ بنایا تھا ۔
سپریم کورٹ نےفیملی تنازعات کےمقدمات میں آئینی عدالتوں کو حقائق کا جائزہ لینے سے روک دیا ،فیصلے میں قرار دیا کہ ہائیکورٹس فیملی کیسز میں سائلین کو دوسری اپیل کا حق نہیں دے سکتیں ، یہ اختیار صرف پارلیمنٹ کو حاصل ہے ۔
جسٹس عائشہ ملک نے6 صفحات پر مشتمل فیصلےمیں قرار دیا ہے کہ آئینی عدالتیں فیملی کیسز کے حقائق کا جائزہ نہیں لے سکتیں ۔ہائی کورٹس ایسا کرنے لگیں تو مقدمات کا سیلاب آمد آئے گا ۔ فیصلے کے مطابق ہائی کورٹ خاندانی تنازعات میں دوسری اپیل کا حق نہیں دے سکتی ، ٹرائل اور اپیلٹ کورٹس حقائق کا تعین کر دیں تو آئینی عدالتوں کو مداخلت سے گریز کرنا چاہیے ۔ دوسری اپیل کا حق دستیاب نہ ہو تو متعلقہ فورم کا فیصلہ حتمی تصور ہو گا ۔
فیصلے میں واضح کیاگیا ہے کہ ہائیکورٹ کو دوسری اپیل کا حق نہ دینے کا مقصد قانونی تنازعات کا جلد حل ہے ، عدالتوں کو یہ اختیار نہیں دیا جا سکتا کہ وہ قانونی عمل کا غلط استعمال کریں ۔
سپریم کورٹ کے فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ کوہاٹ کی فیملی کورٹ نے بیوی کے حق میں فیصلہ سنایا تھا جسے سیشن کورٹ نے برقرار رکھا ۔پشاور ہائیکورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہ لینے کی بنیاد پر ماتحت عدالتوں کے فیصلے کالعدم کر دیئے تھے ۔
ملک میں خام تیل کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے جبکہ گیس کی پیداوار مستحکم رہی۔
پاکستان پٹرولیم انفارمیشن سروس کے مطابق 16جولائی کو ختم ہونےوالے ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 67344 بیرل ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 2.3 فیصد زیاد ہے۔
اس دوران ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 65854بیرل ریکارڈکی گئی تھی۔ اسی طرح گزشتہ ہفتے گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3296 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.1 فیصد کم ہے۔
اسی طرح ملک میں گیس کی اوسط پیداوار 3301 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران او جی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط پیداوار 30951 ، پی پی ایل 11820، پی او ایل 4684 اور ماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 1096 بیرل ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح گزشتہ ہفتے میں او جی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 750، پی او ایل 64، پی پی ایل 625 اور ماڑی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 908 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی۔
امریکہ میں پاکستان کے سفیرسردارمسعودخان نے کہا ہے کہ ہمیں کالعدم ٹی ٹی پی کی طرف سےطاقتور اورمہلک خطرے کا سامنا ہے، دہشتگردامریکی افواج کےچھوڑے گئےجدید ترین ہتھیاروں اورسازوسامان سےلیس ہیں، ہم دہشتگردی کی اس لہراور اس کے نیٹ ورک کوختم کردیں گے۔
ہیوسٹن میں تقریب سے خطاب میں سردارمسعودخان نے پاک امریکاتعلقات پروزیرخارجہ بلنکن کےبیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی شراکت داری پاک امریکا تعلقات میں بہت اہم ہے، دونوں مل کرخطےمیں امن واستحکام کیلئےکام کرتے رہیں گے، دوطرفہ اور کثیرالجہتی فورمزپرانسانی حقوق مشترکہ اقدارکو فروغ دیا جائے گا ۔
مسعود خان کے مطابق حالیہ مذاکرات میں دونوں ملکوں نےعلاقائی وعالمی خطرات کے مقابلےکا عزم کیا، ہمیں کالعدم ٹی ٹی پی کی طرف سےطاقتوراورمہلک خطرے کا سامنا ہے، دہشتگردامریکی افواج کےچھوڑے گئےجدید ترین ہتھیاروں اورسازوسامان سےلیس ہیں، ہم دہشتگردی کی اس لہراور اس کے نیٹ ورک کوختم کردیں گے،پاکستان کی استعداد کاربڑھانے کیلئےامریکی انسداددہشتگردی پروگرام ضروری ہے۔
مسعود خان نے کہا افغانستان کا استحکام پاکستان اورامریکہ کیلئےاہم ہے،پاکستان نے نےاپنےاورافغان کابینہ کےساتھ براہ راست امریکی رابطوں کاخیرمقدم بھی کیا ہے۔
سردار مسعود خان کے مطابق امریکا بدستور پاکستان کیلئےواحد سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے، سرمایہ کاروں کیلئےخصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل قائم کردی ہے۔
ایک سے دوروزمیں مسابقتی کمیشن آف پاکستان کے نئے چیئرمین کی تقرری اعلان متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین مسابقتی کمیشن راحت کونین 3 سالہ مدت مکمل کرکے 14جولائی کو ادارہ چھوڑ گئیں ،اس وقت مسابقتی کمیشن آف پاکستان بغیر کسی سربراہ کے کام کر رہا ہے۔
سما کوموصول نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی کابینہ نے سمری کی منظوری دے کر سی سی پی کے چار نئے ارکان کا تقرر کردیا،چار نئے ارکان کی 3 سالہ تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر کبیر احمد سدھو، سلمان امین، کیپٹن (ر) سعید احمد نواز اور عبدالرشید شیخ کمیشن ارکان مقرر کیا گیا ہے ، اورمسابقتی کمیشن کے نئے چیئرمین کا انتخاب 4 نئے ارکان میں سے کیے جانے کا امکان ہے۔