نگران وفاقی کابینہ کے ممکنہ نام سامنے آگئے

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی کابینہ میں کون کون شامل ہوگا، ممکنہ نام سامنے آگئے۔

باخبرذرائع کے مطابق نگران وفاقی کابینہ کی تشکیل کیلئے مختلف ناموں پر غور کیا جا رہا ہے ، جس میں انیق احمد کو نگران وزارت مذہبی امور کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد علی کو نگران وزیراطلاعات بنائے جانے کا امکان ہے، جبکہ نگران وزیرداخلہ کے لیے سرفرازبگٹی مضبوط امیدوارہیں ،نگران وزیرخزانہ کے لیے شمشاد اختر اور وقار مسعود کے ناموں پر غورکیا جارہا ہے۔

اس کے علاوہ گوہر اعجاز کو نگران وزیرتجارت کا قلمدان سونپا جانے کا امکان ہے ، جبکہ تابش گوہر،ڈاکٹرعمرسیف،جلیل عباس جیلانی بھی نگران کابینہ کا حصہ ہونگے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/JKPcTqn

No comments:

Post a Comment

6 New Books We Recommend This Week

By Unknown Author from NYT Books https://ift.tt/R8wDiBs