
By BY DANIEL VICTOR from NYT World https://ift.tt/r01MPfi

سعودی عرب کے امیگریشن حکام نے کراچی سے پی آئی اے کی پروازسے حج کے لئے جدہ پہنچنے والے75سالہ پاکستانی بزرگ شہری کی بائیومیٹرک اورامیگریشن کلیئرکردی۔
باخبرذرائع کے مطابق بزرگ افراد میں ایک بارمیں بائیومیٹرک نہ ہونا نارمل بات ہے، اسی وجہ سے جدہ میں 75 سالہ بزرگ کےویزے کےبجائےبائیومیٹرک کا مسئلہ تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ سعودی امیگریشن نے75سالہ بزرگ کی بائیومیٹرک اورامیگریشن کلیئرکردیا اور بزرگ کو حج ادائیگی کے لئے سعودیہ میں داخلے کی اجازت دے دی۔
ذرائع کا کہنا تھاکہ مسافرکےبغیر ویزے کراچی سے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

سانگھڑ کی تحصیل کھپرو میں جھونپڑی میں آتشزدگی کے نتیجے میں چار بہن بھائی جھلس کرجاں بحق ہوگئے جبکہ والد شدید زخمی ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع سانگھڑ کی تحصیل کھپروکے گاؤں چنداؤ کےایک جھونپڑی میںچولہے سے اٹھنےوالی چنگاری سے آگ لگ گئی ، جس کے نتیجے میں چار بہن بھائی جھلس کرجاں بحق ہوگئے جبکہ والد اپنے بچوں کو آگ سے بچانے کی کوشش میں شدید زخمی ہوگیا۔
متاثر شخص مزدور بچل راجڑ کے جاں بحق ہونے والے بچوں میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں ، جن کی عمریں دو سے آٹھ سال کے درمیان تھی ۔
علاقہ مکینوں نے بتایا کہ چار بچے اس وقت ہی آگ کے باعث جاں بحق ہوگئے۔ گھر اور جانور بھی جل گئے تھے ، جبکہ بچوں کو بچانےوالا والد بچل راجڑ بھی شدید زخمی ہوگیا،جسے تشویشناک حالت میں حیدرآباد ریفرکردیا گیا گیا۔
اہل علاقہ کے مطابق صحرائی علاقے کی وجہ سے ریسکیو میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
حیدرآباد میں ہسپتال کے ڈاکٹرکے مطابق ہمارے پاس ایک زخمی آیا تھا، جس کی باڈی 60 سے 70فیصد جھلسی ہوئی تھی،اسے ہم نے طبی امداد کے بعد حیدرآباد برنس وارڈ منتقل کردیا۔
مودی سرکار نے بلڈوز سیاست کو مسلمانوں کے خلاف نیا ہتھیاربنا لیا ۔ مقبوضہ کشمیرمیں اب تک ایک لاکھ دس ہزارسے زائد املاک کومسماراورنذرِآتش کیا جا چکا ہے ۔
برطانوی جریدے دی گارجین کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپیل کی ہے کہ مودی سرکارکےاقدامات انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزیاں ہیں،بلڈوزربنانے والی عالمی کمپنیاں بھارت سے خرید و فروخت ترک کردیں ۔
جریدے کے مطابق مسلمانوں کی املاک کو مسمارکیا جانا کومودی سرکار کی جانب سے کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی گھٹیا کوشش ہے۔


By Victoria Kim from NYT World https://ift.tt/Cf3tZIK