
By BY ALAN RAPPEPORT from NYT Business https://ift.tt/cu7qgZR
وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر آج چین روانہ ہوں گے۔ باہمی تعاون کے منصوبوں اور سی پیک پر پیش رفت کا امکان ہے۔
شہباز شریف چینی صدر کے انتخاب کے بعد چین کا دورہ کرنے والے پہلے رہنما ہیں۔ وزیراعظم چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔
دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کی متعدد یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کا امکان ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان کا کہنا ہے کہ پاک چین دوستی نسل در نسل چلی آ رہی ہے۔ دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کو بھرپور سپورٹ کیا۔
قصور میں 10 سالہ بچے کی لاش کھیتوں سے ملی ہے۔ اہل خانہ نے زیادتی کا شبہ ظاہر کردیا، پولیس نے تحقیقات شروع کردی۔
رپورٹ کے مطابق قصور کے تھانہ کھڈیاں کی حدود ڈھولن میں کھیتوں سے 10 سالہ بچے کی لاش ملی ہے۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ بچہ کئی گھنٹوں سے غائب تھا، ہر جگہ تلاش کیا تاہم اس کی لاش کماد کے کھیتوں سے ملی۔
بچے کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ہمیں شبہ ہے کہ بچے کے ساتھ زیادتی کی گئی۔
پولیس کے مطابق تفتیشی اور فارنزنک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے، بچے کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے کہ نہیں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے، تحقیقات کی جارہی ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف نے فیصل واؤڈا کی پارٹی رکنیت معطل کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کردیا، جس پر 2 روز میں جواب دینے کا حکم دیا گیا ہے۔ جنرل سیکریٹری اسد عمر کہتے ہیں فیصل واؤڈا کی پریس کانفرنس پارٹی پالیسی کیخلاف تھی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق سینیٹر فیصل واؤڈا نے بدھ کی رات ارشد شریف کے قتل سے متعلق پریس کانفرنس کی، جس میں کہا کہ ارشد شریف کے قتل کی سازش پاکستان میں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ میں خون اور لاشیں دیکھ رہا ہوں۔
پی ٹی آئی نے پارٹی پالیسی کیخلاف پریس کانفرنس پر فیصل واؤڈا کی پارٹی رکنیت معطل کردی۔
تحریک انصاف نے فیصل واؤڈا کو شوکاز نوٹس جاری کرکے 2 دن میں جواب طلب کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے مطابق وضاحت دینے تک فیصل واؤڈا کو پارٹی دفتر اور میڈیا میں پارٹی مؤقف دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔
پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ فیصل واؤڈا کی پریس کانفرنس نہ تو تحریک انصاف کی پالیسی کی نمائندگی کرتی ہے اور نہ ہی یہ پارٹی کا مؤقف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی چئیرمین عمران خان کی ہدایت پر تحریک انصاف سندھ کے صدر کو ہدایت کی گئی ہے کہ فیصل واؤڈا کو شوکاز نوٹس جاری کیا جائے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت سے میچ ہارنے کے بعد پاکستانی ڈریسنگ روم کی ویڈیو شیئر کردی۔
ویڈیو میں محمد نواز کو ڈریسنگ روم کے ایک کونے میں سر پکڑے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دیگر کھلاڑی بھی مغموم بیٹھے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن، کوچ ثقلین مشتاق اور کپتان بابر اعظم کھلاڑیوں کو تسلی دیتے اور ہمت بندھاتے نظر آرہے ہیں۔
بابر اعظم نے ڈریسنگ روم میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم نے کوشش کی ہے اور ہمارے ہاتھ میں کوشش کرنا ہی ہے، کچھ غلطیاں ہوئیں جس سے سیکھنا ہے، گرنا نہیں ہے ابھی ٹورنانمنٹ شروع ہوا ہے ابھی بہت میچز پڑے ہیں۔
بابر اعظم نے کھلاڑیوں سے کہا کسی ایک بندے وجہ سے شکست نہیں ہوئی بلکہ ہم سب ہارے ہیں۔ کوئی کسی پہ انگلی نہ اٹھائے کہ اس نے ہرایا۔ یہ ہماری ٹیم میں نہیں ہوگا، ہم نے اکٹھے رہنا ہے، جو تھوڑی غلطیاں ہیں ہم نے بطور ٹیم ان پر کام کرنا ہے۔
بابر اعظم نے سر جھکائے بیٹھے محمد نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نواز تو میرا میچ وِنر ہے۔ ہمیشہ مجھے تم پر بھروسہ رہے گا جو مرضی ہو جائے۔
بابراعظم نے پنجابی زبان میں محمد نواز سے کہا کہ سر جھکانا نہیں ہے تم مجھے اگلے میچ بھی جتواؤ گے۔ بہت اچھی کوشش تھی۔ پریشر والا اوور تھا لیکن آپ اتنا قریب لے کر گئے۔ ویری ویلڈن۔
بابر اعظم کی گفتگو کے بعد ڈریسنگ روم میں موجود کھلاڑیوں نے تالیاں بجائیں۔
وزیراعظم شہبازشریف پیر کو سعودی ہم منصب محمد بن سلمان کی دعوت پر سرکاری دورہ پر سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف دو روزہ دورہ کے دوران سعودی ہم منصب اور ولی عہد محمد بن سلمان سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔
وزیراعظم سرمایہ کاری کے حوالے سے منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کےلیے جارہے ہیں جہاں سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
By Soumya Karlamangla and Benjamin Mueller from NYT U.S. https://ift.tt/DIC5l2A