مشہور جوڑی شاہ رخ اور کاجول 7سال بعد ایک ساتھ

بالی ووڈ کی مشہورترین جوڑی اداکارشاہ رخ خان اور اداکارہ کاجول سات سال بعد کرن جوہر کی فلم’راکی اور رانی کی پریم کہانی’میں ایک ساتھ سکرین پر جلوہ گرہوں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ مشہور جوڑی سات سال بعد ایک بار پھر بڑے پردے پر اکٹھی جلوہ گر ہو گی۔

اداکار شاہ رخ خان اوراداکارہ کاجول، کرن جوہر کی نئی آنے والی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں ایک ساتھ سپیشل پرفامنس دیں گے۔

خیال رہے کہ اداکار شاہ رخ خان اور اداکارہ کاجول کا شمار بالی ووڈ کی مشہور ترین جوڑیوں میں ہوتا ہے۔

دونوں نے’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘، ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ اور ’دل والے‘ سمیت کئی سپر ہٹ فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دیکھا کر لوگوں کے دل جیتے ہیں۔



from SAMAA https://ift.tt/yKHcSV1

جیکلین فرنانڈز بڑی مشکل میں پھنس گئیں

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جیکلین فرنانڈز ایک مرتبہ پھر بڑی مشکل میں پھنس گئی ہیں۔ اس بار ان کے کروڑوں کے اثاثوں کو ضبط کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں سکیشن چندراشیکھر کے اداکارہ سے گہرے تعلقات ہونے کی بنا پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے منی لانڈرنگ کیس میں جیکلین کو شامل تفتیش کیا، ملزم نے دوستی کے دوران اداکارہ پر بہت پیسے خرچ کیے، سونے اور ہیرے کے زیورات بھی تحفتاً دیے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے اداکارہ کے ضبط کیے گئے 7.12 کروڑ روپے کے اثاثوں کا تعلق بھی منی لانڈرنگ سے ملتا ہے اسی سبب ’ای ڈی‘ نے یہ اقدام اٹھایا۔

خیال رہے کہ بالی وڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈز پچھلے کئی مہینوں سے سکیش چندراشیکھر کے خلاف 200 کروڑ روپے منی لانڈرنگ اور فراڈ کے کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ریڈار پر ہیں۔



from SAMAA https://ift.tt/CAGtHBZ

As many ambassadors left town, the pope’s emissary remained in Kyiv.


By BY VICTORIA KIM from NYT World https://ift.tt/ivB5sRd

May 1 – 12am – ہیڈلائن

 



from SAMAA https://ift.tt/UgW3Bja

کروناوباء: پاکستان سمیت کئی ممالک کانان فنانشل کارپوریٹ سیکٹر شدیدمتاثر

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے کرونا وباء پاکستان، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا میں نان فنانشل کارپوریٹ سیکٹر پر اثرات سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔

آئی ایم ایف نے مشرق وسطیٰ، شمالی افریقا اور پاکستان سے متعلق اپنی رپورٹ میں کرونا وباء کے دوران کارپوریٹ سیکٹر میں خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان سمیت کئی ممالک کا نان فنانشل کارپوریٹ سیکٹر اس دوران شدید متاثر ہوا۔

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ کرونا وباء کے دوران کمپنیوں کے ریونیو اور منافع میں تیزی سے کمی آئی، پاکستان، مصر، مراکش، اردن اور تیونس سمیت تیل درآمد کرنیوالے ممالک زیادہ متاثر ہوئے۔

آئی ایم ایف نے مذکورہ ممالک کی فرموں کو دیوالیہ پن سے بچانے، استحکام، پیداوار، روزگار اور معاشی گروتھ کیلئے اصلاحات لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وباء کے قلیل اور طویل مدتی اثرات کا جائزہ لینا ہوگا۔

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے اس رپورٹ کی تیاری کیلئے نان فنانشل کارپوریٹ سیکٹر میں 11 ملکوں کی 700 کمپنیوں کا جائزہ لیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صحت کے شعبے میں چھوٹی کمپنیوں کو اگلے چند سال مالی خطرات کا سامنا رہے گا۔

آئی ایم ایف کا مزید کہنا ہے کہ روس یوکرین جنگ کے نتیجے میں مذکورہ ملک کے کارپوریٹ سیکٹر پر مزید منفی اثرات کا بھی خدشہ ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تیل برآمد کرنیوالے ممالک کی کمپنیوں کو مالی مسائل کا کم سامنا کرنا پڑا، جن میں بحرین، کویت، اومان، قطر، سعودی عرب اور یو اے ای شامل ہیں۔



from SAMAA https://ift.tt/lxeBMiu

پاور ڈویژن کا بجلی کی لوڈشیڈنگ میں 50فیصد کمی کااعلان

حکومت نے یکم مئی سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں 50فیصد کمی کا اعلان کردیا۔ پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ اتوار سے بجلی کی پیداوار میں تقریباً 2 ہزار میگا واٹ اضافہ ہوجائے گا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے 24 اپریل کو ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں تشویشناک حد تک اضافے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے حکام کو ہدایت کی تھی کہ اگلے ماہ تک لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

وزارت توانائی کی جانب سے ٹوئٹر پیغام میں بتایا گیا ہے کہ یکم مئی سے بجلی کی پیداوار میں تقریباً 2 ہزار میگاواٹ اضافہ ہوگا، جس کے نتیجے میں اتوار سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں 50 فیصڈ تک کمی آجائے گی۔

پاور ڈویژن کے مطابق ماسوائے کم بازیابی والے فیڈر کے زیادہ تر علاقوں میں لوڈشیڈنگ میں بتدریج مزید کمی آئے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے 16 اپریل کو قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا ذمہ داری عمران خان حکومت کو قرار دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے نئے پاور پلانٹس گیس نہ ہونے اور تیل کے منصوبے نہ ہونے کی وجہ سے بند ہیں، اس وجہ سے ملک میں لوڈشیڈنگ ہے اور ہر میدان میں عمران حکومت نے تباہی کے علاوہ کچھ نہیں چھوڑا۔

نئی حکومت کے آتے ہی کراچی میں بھی لوڈ شیڈنگ میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا تھا۔ کے الیکٹرک کی جانب سے شہریوں کو بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کا شیڈول بھی موبائل میسیج کے ذریعے بھیجا گیا تھا، جس میں بتایا گیا کہ دن میں تین مرتبہ 2، 2 گھنٹے جبکہ ایک بار ایک گھنٹہ بجلی بند رہے گی۔

کراچی کے علاوہ سندھ کے دیگر شہروں، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی رمضان المبارک کے آخری عشرے میں طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔



from SAMAA https://ift.tt/nWXzqBV

From Battered Mariupol Steel Plant, Fighters Share Desperate Videos to Push Out Story


By BY VALERIE HOPKINS, SARAH KERR AND AINARA TIEFENTHÄLER from NYT World https://ift.tt/4XtQTJn

F.D.A. sets aside June for potential decisions on vaccines for the youngest Americans.


By BY SHARON LAFRANIERE from NYT U.S. https://ift.tt/4nKD7cZ

These Strawberry Scones Don’t Need Jam to Shine, but It Doesn’t Hurt


By BY MELISSA CLARK from NYT Food https://ift.tt/di0UbTt

April 30 – 12am – ہیڈلائن



from SAMAA https://ift.tt/fg1zuKe

Trevor Bauer Suspended for Two Seasons Amid Abuse Claim


By BY BENJAMIN HOFFMAN from NYT Sports https://ift.tt/TGkujaD

طالبان سربراہ کی عالمی برادری سے اہم اپیل

افغان طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کابل میں طالبان کی حکومت کو تسلیم کرے، بیرونی دنیا کے ساتھ سفارتی تعلقات سے افغان عوام کی مشکلات کے حل میں مدد ملے گی۔

کابل میں سخت گیر طالبان کی حکومت 15 اگست 2021ء میں قائم ہوئی تھی، جسے اب 8 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے، تاہم دنیا کے کسی بھی ملک نے کابل میں برسراقتدار اس حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا اور نہ ہی اس کے ساتھ سفارتی روابط قائم کئے ہیں۔

طالبان سربراہ ہیبت اللہ اخوندزادہ نے عیدالفطر کی مناسبت سے جمعہ 29 اپریل کے روز اپنے ایک تحریری پیغام میں کہا کہ آج کے دور میں دنیا سمٹ کر ایک چھوٹا سا گاؤں (گلوبل ولیج) بن چکی ہے اور طالبان کی حکومت کے بین الاقوامی سطح پر تسلیم کئے جانے اور اس کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام سے افغان عوام کو درپیش مشکلات کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

اپنے پیغام میں طالبان سربراہ نے خواتین کے حقوق اور لڑکیوں کے ہائی اسکولوں سے متعلق کچھ نہیں کہا۔ عالمی برادری کی طرف سے ان معاملات پر نرمی سے متعلق مسلسل طالبان سے مطالبہ کیا جاتا رہا ہے۔

ہیبت اللہ اخوندزادہ کا کہنا ہے کہ حکومت کو تسلیم کرنے کا عمل اس لئے جلد مکمل کیا جانا چاہئے تاکہ ہم سفارتی ضابطوں اور اصولوں کے مطابق اپنے مسائل کے باقاعدہ حل کیلئے نتیجہ خیز کوششیں کرسکیں۔

طالبان رہنماء ہیبت اللہ اخوندزادہ کئی برسوں سے منظر عام پر نہیں آئے، وہ عمومی سیاسی ماحول سے دور افغان شہر قندھار میں رہتے ہیں، جو طالبان تحریک کا فکری مرکز سمجھا جاتا ہے۔

گزشتہ برس اگست سے اب تک ہزارہا افغان خواتین اپنی سرکاری ملازمتوں سے محروم ہوچکی ہیں۔ افغان خواتین کو ملک سے رخصتی حتیٰ کہ ایک سے دوسرے شہر تک سفر کی بھی تب تک اجازت نہیں جب تک ان کا کوئی محرم مرد ان کے ہمراہ نہ ہو۔

ہیبت اللہ اخوندزادہ کی عمر تقریباً 80 برس ہے، وہ 2016ء سے سخت گیر مذہبی سوچ کے حامل افغان طالبان کے نظریاتی رہنماء چلے آرہے ہیں۔



from SAMAA https://ift.tt/LXMEcPj

Here’s the 2022 N.F.L. draft order.


By Unknown Author from NYT Sports https://ift.tt/Lbk0rgH

مسجد نبویؐ میں مریم اورنگزیب کیلئے چور، چور کے نعرے

مریم اورنگزیب اور وفاقی وزراء کے سامنے مسجد نبویؐ میں پاکستانی زائرین نے چور اور غدار کے نعرے لگادیئے۔ ن لیگی رہنماء کا کہنا ہے کہ مخصوص لوگوں نے مسجد نبویؐ کا تقدس پامال کیا، اللہ انہیں ہدایت دے۔

وزیراعظم شہباز شریف تین روزہ دورے پر آج سعودی عرب پہنچے ہیں، جہاں انہوں نے سب سے پہلے مدینہ منورہ میں روضہ رسولﷺ  پر حاضری دی، ان کے ہمراہ وفاقی وزراء بھی موجود تھے۔

مریم اورنگزیب اور شاہ زین بگٹی سخت سیکیورٹی حصار میں مسجد نبویﷺ میں داخل ہورہے تھے کہ اس موقع پر وہاں موجود پاکستانی زائرین کی جانب سے انہیں چور اور غدار کہا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم اورنگزیب چور چور اور غدار غدار کے نعروں پر مسکراتی ہوئی آگے بڑھ رہی ہیں جبکہ لوگ ان پر بھکاری بھکاری کے جملے بھی کس رہے ہیں۔

واقعے کے بعد مدینہ منورہ میں پی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ چند مخصوص عناصر نے مسجد نبویؐ کا تقدس پامال کیا، ان کیلئے بھی دعا گو ہوں کہ اللہ انہیں ہدایت دے، ہمارے لوگ بھی وہاں موجود تھے تاہم انہیں اس مقدس مقام کے تقدس کا خیال رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی۔



from SAMAA https://ift.tt/CsENylL

Trae Young: Your Hair Is an Unsolved Mystery. But a Magnificent One.


By BY WESLEY MORRIS from NYT Sports https://ift.tt/0vDjHEK

پاکستان میں عیدالفطر کب ہوگی؟، ماہر فلکیات کی پیشگوئی

ماہر فلکيات پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے پاکستان میں عید الفطر سے متعلق پيشگوئی کردی۔ کہتے ہیں کہ اس بار پورے 30 روزے ہوں گے اور ملک بھر میں عید الفطر منگل 3 مئی کو ہوگی۔

سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ اتوار کو شوال کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں، اس روز سورج اور چاند کے غروب ہونے کا فرق صرف 35 منٹ ہوگا جبکہ چاند نظر آنے کیلئے یہ فرق 40 منٹ یا زائد ہونا چاہئے، اتوار کو دوربین سے بھی چاند نظر آنے کا امکان نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں اس بار پورے 30 روزے ہوں گے اور عید الفطر انشاء اللہ منگل 3 مئی کو ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے ماہر فلکیات نے بھی پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش سمیت دیگر قریبی ممالک میں 3 مئی کو عید الفطر ہونے کی پیشگوئی کی تھی۔



from SAMAA https://ift.tt/nLDZfWy

اداکار فیروزخان اور حمیمہ ملک نے عمرےکی سعادت حاصل کرلی

رمضان المبارک میں کئی شوبز شخصیات کے بعد اداکار فیروز خان نے بھی عمرہ کی سعادت حاصل کرلی ۔

اداکار فیروز خان نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ انہوں آج عمرہ کی سعادت حاصل کی ہے ۔

اس سے قبل فیروز خان نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ عمرہ کرنے جارہے ہیں ۔

دوسری جانب اداکار کی بہن حمیمہ ملک نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں جس میں اداکارہ کو مدینہ منورہ میں دیکھا جاسکتا ہے ۔



from SAMAA https://ift.tt/3ju7LkO

By BY THE NEW YORK TIMES from NYT World https://ift.tt/NBMPyvC

Russia is using cyberattacks in Ukraine to support military strikes, a report found.


By BY DAVID E. SANGER AND KATE CONGER from NYT World https://ift.tt/hK4F5MX

April 28 – 12am – ہیڈلائن

 



from SAMAA https://ift.tt/Kyzvdom

اب ایک شخص سازشی خط دکھاکر پیسے مانگا کریگا، مریم

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی غنڈہ گردیوں پر اگلی تقرریوں کا فیصلہ نہیں ہوگا، جتنا مرضی تاخیر کرلو وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز حلف اٹھا کر رہے گا، 22 سال ورلڈ کپ لے کر پھرتا رہا اب 22 سال خط لے کر پھرتا رہے گا۔ حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بچے کہتے ہیں کہ تمہارے غلام نہیں، تمہاری سیاست کو باہر پھینک دیں گے۔

لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جلدی جلدی الیکشن کرانے کے منصوبے سے عمران خان تقرریوں میں مداخلت کرنا چاہتے ہیں تاکہ آئندہ الیکشن جیت سکے، اگلی تقرریوں کا فیصلہ میرٹ پر ہوگا، تمہاری غنڈی گردیوں پر نہیں۔

مریم نواز نے اپنی تقریر کے دوران مزید کہا کہ عمران خان جیسے ناکام آدمی کے خلاف سازش کرنے کی کسی کو ضرورت نہیں، خط چھوڑیں اور کارکردگی دکھائیں، کام دکھائیں کیا کِیا ہے، 22 سال ورلڈ کپ لے کر پھرتا رہا اگلے 22 سال خط لے کر پھرتا رہے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ اس لئے رو رہا ہے کہ اداروں نے آئین کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا، اس میں اتنی مرچیں عمران خان کو اس لئے لگ رہی ہیں کہ اسے اب نقل کرکے پاس ہونے کی عادت پڑگئی ہے، کوئی چیٹنگ کرانے کو تیار نہیں تو اس کے رونے کی آوازیں دور سے آرہی ہیں، تمھارا سارا میچ فکسڈ تھا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے یہ بھی کہا کہ آنے والے دنوں میں یہ شخص سازشی خط دکھا کر پیسے مانگا کرے گا، الیکشن ہوں گے، ضرور ہوں گے،  الیکشن سے وہ ڈرے جس نے 16 میں سے 15 ضمنی انتخابات ہارے، نواز شریف نے تمہاری حکومت ختم کی، سیاست بھی دفن کردے گا۔

نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کا کنونشن سے خطاب میں کہنا تھا کہ نیازی صاحب آپ کو بھاگنے کا موقع نہیں ملے گا، الزام لگایا کہ فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان نے اپنے ٹی بوائے کے نام پر پیسے منگوائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بچے کہتے ہیں کہ تمہارے غلام نہیں، تمہاری سیاست کو باہر پھینک دیں گے، کھیل تماشہ کب تک چلاؤ گے، کس منہ سے کہتے ہو 20 لاکھ لوگ لے کر اسلام آباد جاؤں گا۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان تم نے چار سال تک حساب لیا ہمارے خلاف کرپشن کا ثبوت پیش نہیں کرسکے، اب تم چار سال کا حساب دو کہ قوم کا کیا سنوارا، تحفے میں ملنے والی گھڑی 14 کروڑ میں بیچ دی، فرح 200 کینال زمین کوڑیوں کے دام لیتے ہے، اربوں میں بیچ دیتی ہے، قوم کو نظر آگیا یہ جس مافیا کی بات کرتا تھا وہ بنی گالہ میں بیٹھا ہے۔



from SAMAA https://ift.tt/csSmN4z

Endgame Nears in Bidding for Chelsea F.C.


By BY TARIQ PANJA from NYT Sports https://ift.tt/lyA5ZhI

April 27 – 11pm – ہیڈلائن

 



from SAMAA https://ift.tt/rp8TF9d

European officials express relief after Macron victory.


By BY AURELIEN BREEDEN from NYT World https://ift.tt/deEcPLx

Le Pen’s loss leaves backers deflated.


By BY CONSTANT MÉHEUT from NYT World https://ift.tt/ewOsyVN

Emmanuel Macron is re-elected French president, defeating Marine Le Pen.


By BY ROGER COHEN from NYT World https://ift.tt/hei2UjE

Demolishing City of the Dead Will Displace a Lively Quarter of Cairo


By BY VIVIAN YEE from NYT World https://ift.tt/NYZiC64

How hated is Macron? The answer could decide the presidency.


By BY NORIMITSU ONISHI AND CONSTANT MÉHEUT from NYT World https://ift.tt/TiGIxWN

The U.S. keeps a wary eye on the French elections.


By BY MICHAEL CROWLEY from NYT World https://ift.tt/OD2pBx5

April 25 – 12am – ہیڈلائن



from SAMAA https://ift.tt/S5E10wL

Filing Provides New Details on Trump White House Planning for Jan. 6


By BY LUKE BROADWATER AND ALAN FEUER from NYT U.S. https://ift.tt/toJ0Nd3

Tens of thousands in the ruined city of Mariupol are in dire need of assistance.


By BY MARC SANTORA from NYT World https://ift.tt/lNBvSo8

A defiant Zelensky tells reporters the U.S. secretaries of state and defense will visit Kyiv.


By BY ANDREW E. KRAMER from NYT World https://ift.tt/VqiwyhG

Charges Dropped Against Tennessee Woman Who Was Jailed Over Voter Fraud


By BY SOPHIE KASAKOVE AND EDUARDO MEDINA from NYT U.S. https://ift.tt/vNWGXMy

Climate Protests


By Unknown Author from NYT Climate https://ift.tt/EAOWCis

Hermann Nitsch, 83, Dies; Sought Artistic Transcendence in Blood and Guts


By BY PENELOPE GREEN from NYT Arts https://ift.tt/4KTQiOw

April 24 – 12am – ہیڈلائن

 



from SAMAA https://ift.tt/OuAaSUx

6 New Books We Recommend This Week

By Unknown Author from NYT Books https://ift.tt/R8wDiBs